اتوار,  12 جنوری 2025ء
حکومت اور اپوزیشن میں سیاسی کشیدگی کے خاتمے میں اسپیکر قومی اسمبلی کا کلیدی کردار

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) حکومت اور اپوزیشن کے درمیان تلخیاں اور سیاسی کشیدگی کے خاتمے میں اسپیکر قومی اسمبلی کا کلیدی کرداررہا۔

ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق سردار ایاز صادق نے متعدد بار حکومت اور اپوزیشن کو مثبت بات چیت کی تجویز دی،باقاعدہ رولنگ کے ذریعے اسپیکر آفس کے دروازے تمام اراکین کیلئے کھولے۔

مزید پڑھیں؛ حکومتی کمیٹی کو تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کیلئے وقت دے رہے ہیں: اسد قیصر

اسپیکر نے حکومت سے زیادہ اپوزیشن کو وقت دینے کی بات پر عمل کیا ،سردار ایاز صادق مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے نکالنے پر یقین رکھتے ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی خلوص نیت سے دونوں کمیٹیوں کے مذاکرات میں سہولت کاری کررہے ہیں،یہ اسپیکر کی ہی کامیابی ہے کہ ایک دوسرے سے ہاتھ نہ ملا نے والے آج ایک میز پر بیٹھے ہیں۔

مزید خبریں