هفته,  11 جنوری 2025ء
صدر تبدیل ہونے سے امریکی خارجہ پالیسی نہیں بدلتی، حناربانی کھر

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما اور سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ امریکا کی خارجہ پالیسی صدر کے تبدیل ہونے سے نہیں بدلتی، امریکا کا نیا صدر اس پالیسی کو چلانے کی سمت کا تعین کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ بعض اوقات جو کہتا ہے وہ کرتا نہیں ہے، ہم پاکستان میں بیٹھ کر اس بات کا جائزہ نہیں لے سکتے، کہ دنیا میں کیا ہو رہا ہے۔

حنا ربانی کھر نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ آ گیا تو عمران خان رہا ہوجائے گا؟ ہر کوئی یہی سوال کر رہا ہے، امریکی میں لابنگ لیگل ہے، انہوں نے ٹرمپ پر بہت خرچ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کون حکومت کر رہا ہے کون نہیں، امریکا کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، تاہم اگر لابنگ مضبوط ہوئی تو پھر نتائج مختلف ہوسکتے ہیں۔

سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کی خطے میں اس وقت بہت زیادہ اہمیت ہے، بھارت بھی خطے میں بڑی طاقت ہے، بھارت روس کے ساتھ تعلقات قائم رکھے ہوئے ہیں، اس کے امریکا سے بھی اچھے تعلقات ہیں۔

رکن قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ مغرب ہمارے سے بہت زیادہ مہذب معاشرہ ہے، انسانی حقوق کا خیال رکھتا ہے، لیکن امریکا انسانی حقوق کو مد نظر نہیں رکھتا صرف اپنے حقوق کو دیکھتا ہے۔

مزید پڑھیں: مریم نواز نے پاکستان کا پہلا ’پنجاب دھی رانی پروگرام ‘ کا آغاز کر دیا

حنا ربانی کھر نے کہا کہ گریٹر اسرائیل بنانے کے لئے ہمسایہ ممالک پر قبضہ کیا جا رہا ہے، اسے قتل عام جاری ہوئے کئی ماہ ہو چکے ہیں، اسرائیل آج تک کسی معاہدے کی پاسداری نہیں کرسکا ہے۔

مزید خبریں