هفته,  11 جنوری 2025ء
پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ کی عبوری ضمانت میں 29 جنوری تک توسیع

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)انسداد دہشتگردی عدالت روالپنڈی نے پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ کی عبوری ضمانت میں 29 جنوری تک توسیع کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت نے  ڈاکٹر بابر اعوان کی آج انسداد دہشتگردی عدالت میں حاضری کی استثنٰی کی درخواست منظور   کر لی جبکہ سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ آج عدالت میں پیش نہ ہو سکے ۔

مزید پڑھیں ؛ بانی پی ٹی آئی احتجاج، دھرنوں سے نہیں، عدالتوں کے ذریعے رہا ہوں گے، گورنر خیبر پختونخوا

سلمان اکرم راجہ کے خلاف حسن ابدال اور صدر تھانہ حسن ابدال میں 5 اکتوبراحتجاج پرمقدمات درج ہیں  ، سلمان اکرم راجہ کی عدالت نے عبوری ضمانت قبل از گرفتاری منظور کررکھی ہے ، سماعت انسدادہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔

مزید خبریں