منگل,  14 جنوری 2025ء
اکیس جنوری سے نظام شمسی کے چھ سیارے ایک قطار میں نظر آئیں گے

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) اکیس جنوری سے نظام شمسی کے چھ سیارے ایک قطار میں نظر آئیں گے۔

خلائی ماہرین کےمطابق سیاروں کی پریڈ کے نام سے مشہور اس عمل کے دوران مریخ۔ زہرہ۔ زحل۔ مشتری۔ یورینس اور نیپچون ایک قطار میں نظر آئیں گے۔ ان میں سے چار سیاروں،مریخ،مشتری،زحل اور زہرہ کو خالی آنکھ سے بھی دیکھا جاسکے گا۔

سیاروں کی قطار کا دل کش فلکیاتی منظرجنوری کے آخری عشرے سے فروری کے وسط تک آسمان کو زینت بخشے گا، 25  جنوری کو چاند باریک ہلال کی شکل میں دکھائی دے گا۔،

مزید پڑھیں؛ اسلام آباد اور لاہور میں مرغی کا گوشت مزید سستا ہو گیا

سیاروں کا زیادہ قریب سے جائزہ لینے کے لیے خلائی دوربین یا پھر آن لائن پلیٹ فارم کی مدد لی جاسکتی ہے۔

مزید خبریں