هفته,  11 جنوری 2025ء
مریم نواز نے پاکستان کا پہلا ’پنجاب دھی رانی پروگرام ‘ کا آغاز کر دیا

لاہور(روشن پاکستان نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے پاکستان کے پہلے ’ پنجاب دھی رانی پروگرام‘ کا آغاز کر دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پروگرام کا آغاز لاہور میں 51 اجتماعی شادیوں سے ہوا ، نوبیاہتا جوڑوں میں پانچ کرسچن دولہا اور دلہن بھی شامل ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے فرداً فرداً تمام جوڑوں کو مبارک ، دلہنوں کو پیار اور دعائیں دیں ۔

نو بیاہتا دولہا دلہن کو وزیراعلیٰ کی طرف سے میٹرس،کھانے پکانے کا سامان،ڈنر سیٹ اور دیگر سامان تحفے میں دیا گیا ،  وزیراعلی مریم نواز نے ہر دلہن کو پیار کیا اور سلامی کارڈ بھی دیا، دھی رانی سلامی کارڈ کے ذریعے ایک لاکھ روپے سلامی حاصل کر سکیں گی۔

مزید پڑھیں؛ ڈوبتی معیشت سنبھل گئی، پاکستان ترقی کرنے لگ گیا، وزیر اعلیٰ پنجاب

تقریب کے شرکاء کو محکمہ سوشل ویلفیئر کی جانب سے پر تکلف ظہرانہ دیا گیا ۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے نوبیاہتا جوڑوں کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنوائی ۔  مریم نواز نے تحفہ کے طور پر ملنے والے سامان کا بھی معائنہ کیا۔

مزید خبریں