هفته,  11 جنوری 2025ء
بانی پی ٹی آئی احتجاج، دھرنوں سے نہیں، عدالتوں کے ذریعے رہا ہوں گے، گورنر خیبر پختونخوا

کراچی (روشن پاکستان نیوز) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) احتجاج اور دھرنوں سے نہیں بلکہ عدالتوں کے ذریعے رہا ہوں گے۔

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک دشمن عناصر پاکستان میں امن و امان تباہ کرنا چاہتے ہیں۔ اور خیبر پختونخوا حکومت چاہتی ہے کہ کسی طرح اسلام آباد میں آگ لگائیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی احتجاج اور دھرنوں سے نہیں بلکہ عدالتوں کے ذریعے رہا ہوں گے۔ خیبرپختونخوا حکومت صرف بانی پی ٹی آئی کو رہا کروانا چاہتی ہے۔ اور صوبائی حکومت  کو حالات کی کوئی پرواز نہیں ہے۔

 مزید پڑھیں؛ کراچی پاسپورٹ کی سہولت کیلئے اہم اقدام، نادرا میگا سینٹرز میں کاونٹرز قائم

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وفاق کو پاراچنار کے معاملے پر مداخلت کرنا پڑے گی۔ کیونکہ پارا چنار کی صورتحال کو صرف صوبائی حکومت کنٹرول نہیں کرسکتی۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت پہلے کہتی تھی ہمارے صوبے سے فوج نکل جائے۔ اور اگر فوج خیبر پختونخوا سے نکل جائے تو آپ صوبے کو نہیں سنبھال سکتے۔

مزید خبریں