هفته,  11 جنوری 2025ء
پاکستانی نژاد برطانوی حاجیوں کیلئے بغیر پیشگی بکنگ کے پاسپورٹ اپلائی کرنے کی سہولت متعارف

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستانی نژاد برطانوی حاجیوں کیلئے بغیر پیشگی بکنگ کے پاسپورٹ اپلائی کرنے کی سہولت متعارف کرا دی گئی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر 2025 میں حج کے خواہشمند افراد کیلئے پاکستانی پاسپورٹس کی پراسیسنگ اور تجدید ترجیحی بنیادوں پر جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پاکستانی نژاد برطانوی حاجیوں کے لئے پاکستان ہائی کمیشن لندن میں بغیر پیشگی بکنگ کے پاسپورٹ اپلائی کرنے کی سہولت متعارف کرادی گئی جبکہ یہ سہولت مانچسٹر، برمنگھم، گلاسگو اور بریڈ فورڈ میں قائم پاکستانی قونصل خانوں میں بھی میسر ہو گی۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی پولیس کی سال 2024 کی کارکردگی، شہریوں کے لیے بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی جانب اہم قدم

مزید خبریں