جمعه,  10 جنوری 2025ء
علامہ شبیر میثمی کی قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی سے ملاقات

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی قائد ملت جعفریہ کی رہائشگاہ پر اہم ملاقات، موجودہ پاراچنار “ضلع کرم ” کے مسائل پر گفتگو،مرکزی سیکرٹری جنرل نے کراچی دھرنوں میں ہونے والے مسائل پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ شیعہ علماء کونسل کی طرف سے مختلف وفود کی ہسپتال انتظامیہ، پولیس انتظامیہ، ڈویژن انتظامیہ اور حکومتی سطح پر اہم ملاقاتیں رہیں ہیں، مسائل کی پیچیدگی کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے ہم نے تمام احباب سے ملاقاتیں کیں شہداء کے جنازوں میں شرکت کی، شہیدوں کے گھر والوں سے مکمل رابطے میں ہیں، اسیروں کے لیے دن رات کمیٹیاں مصروف عمل ہیں اور اسیروں کے گھر والوں سے بھی مقدمات کے حوالے سے روابط جاری ہیں، زخموں سے فوری عیادت کی اور ان کی فیمیلز کے ساتھ بھی مکمل روابط جاری ہیں، اس حوالے سے علماء کرام کے مختلف وفود کے ساتھ ملاقاتوں کا تبادلہ ہوا، صوبائی صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ سید اسد اقبال زیدی، کراچی ڈویژن کے ذمہ داران اور سرور بھائی اس وقت بھی مصروف عمل ہیں۔ہماری تسلسُل کے ساتھ اندرونی کوششیں بھی جاری ہیں، امید ہے مسائل خوش اسلوبی سے سے اپنے منطقی انجام کو پہنچیں گے، اسی ضمن میں سیکرٹری جنرل نے پاراچنار کی حالیہ صورتحال اور مریضوں کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایک بار پھر ادویات کی کھیپ بذریعہ ایئر ایمبولینس بھیجنے کے لیے وہاں کے ذمہ داران سے روابط ہیں، انشاءاللہ بہت جلد یہ سلسلہ بھی شروع کیا جا رہا ہے، قائد ملت جعفریہ نے تمام رپورٹ کا جائزہ لیا اور مختلف امور پر تفصیلی گفتگو اور رہنمائی فرمائی اور ذمہ داران بالخصوص سیکرٹری جنرل کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر رفعت عباس زیدی بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی علامہ شبیر حسن میثمی کی قیادت میں گورنر کے پی سے ملاقات

مزید خبریں