اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) سٹیٹ بینک کے گورنر جمیل احمد نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ نئی مانیٹری پالیسی جنوری میں ہی جاری کی جائے گی ۔
گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ شرح سود کے اعلان کی ابھی حتمی تاریخ کا فیصلہ نہیں ہواہے ،کل تک فیصلہ کر لیں گے ۔ شرح سود کا اعلان گورنر سٹیٹ بینک کی جانب سے پریس کانفرنس میں کیا جائے گا ۔
مزید پڑھیں؛ سونا ایک ہزار روپے مہنگا ہو گیا
یہاں آپ کو یہ بھی بتاتے چلیں کہ ماہرین کو مہنگائی کی رفتار میں کمی پر شرح سود میں مزید ایک فیصد کمی کی توقع ہے ، اس وقت بنیاد ی شرح سود 13 فیصد پر ہے جبکہ وزیراعظم شہبازشریف شرح سود میں مزید کمی کا اشارہ بھی دے چکے ہیں ۔