جمعه,  10 جنوری 2025ء
ملالہ یوسفزئی کی طویل عرصے بعد پاکستان میں انٹری! بڑی خبر سامنے آگئی

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی رواں ماہ پاکستان آئیں گی۔

وفاقی سیکریٹری تعلیم محی الدین وانی کے مطابق ملالہ یوسفزئی ایجوکیشن کانفرنس میں شرکت کے لیے وطن آئیں گی، وہ 2 روزہ کانفرنس میں مہمانِ خصوصی کے طور پر شرکت کریں گی۔

انہوں نے بتایا ہے کہ ملالہ یوسفزئی 11 اور 12 جنوری کی ایجوکیشن کانفرنس میں شرکت کریں گے

مزید پڑھیں؛ چوہدری واجد ایوب کی ایس ڈی او آئیسکو سے ملاقات، بجلی کے مسائل کے حل کی یقین دہانی

اسلام آباد میں منعقد ہونے والی اس 2 روزہ کانفرنس کا عنوان مسلم ممالک میں بچیوں کی تعلیم ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ خواتین کی تعلیم کے حوالے سے پاکستان میں عالمی کانفرنس ہو رہی ہے، تعلیمی کانفرنس اسلام آباد میں منعقد کی جا رہی ہے۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ تین روزہ کانفرنس میں 47 ملکوں کے 150 مندوبین شریک ہوں گے، چاروں صوبوں کے وزرائے تعلیم سمیت مختلف ملکوں کے وزرا، علما و مشائخ اور ماہرین شرکت کریں گے۔

وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ اسلامی دنیا بھی اپنے حالات کی وجہ سے فیصلہ کن موڑ پر ہے، عالمی کانفرنس ایک اہم سنگ میل ہے، تعلیم کے شعبے میں کانفرنس ایک بڑی اہمیت کی حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ جدید تعلیم کے فروغ کے لیے عالم اسلام کو بہت کچھ کرنا ہے، افغانستان کو بھی تعلیمی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہنر پر مبنی تعلیم کی فراہمی کے لیے میگا منصوبہ شروع کیا گیا ہے، نوجوان اعلیٰ تعلیم حاصل کر کے معاشرے میں بہتری لاسکتے ہیں۔

مزید خبریں