جمعرات,  09 جنوری 2025ء
شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد سمیت دیگر پر فرد جرم عائد

لاہور(روشن پاکستان نیوز)  انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد اور صنم جاوید پر فرد جرم عائد کر دی۔

لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماؤں پر فرد جرم عائد کر دی۔

جن رہنماؤں پر فرد جرم عائد کی گئی ان میں پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد اور صنم جاوید شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی جیل سے منتقلی کی آفر میرے علم میں نہیں، عمر ایوب

ملزمان نے انسداد دہشتگردی عدالت میں صحت جرم سے انکار کر دیا۔ کیس کی سماعت کوٹ لکھپت جیل میں ہوئی۔

ملزمان کے خلاف 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ شادمان پولیس نے درج کر رکھا ہے۔

مزید خبریں