پشاور(روشن پاکستان نیوز) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے ڈی چوک سانحے میں شہید پی ٹی آئی کارکن سردار شفیق احمد کے ورثا کی ملاقات ہوئی ہے، وزیر اعلیٰ نے شہید کارکن کے ورثاء کو ایک کروڑ کا چیک دیا۔
اس موقع پر علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ ڈی چوک سانحے کے شہداء کے اہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا، ان شہداء کے اہل خانہ کی ہر ممکن معاونت کی جائے گی۔
مزید پڑھیں: جنوبی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر حملہ، 16 اہلکار شہید