بدھ,  08 جنوری 2025ء
لیسکو انتظامیہ نے ڈیفالٹرز اور بجلی چوروں کیخلاف رینجرز کی مدد مانگ لی

لاہور(روشن پاکستان نیوز) لاہور، لیسکو انتظامیہ نے ڈیڈ ڈیفالٹرز اور بجلی چوروں کے خلاف رینجرز کی مدد مانگ لی۔

لیسکو کے نوٹیفکیشن کے مطابق رینجرز پہلے مرحلے میں اوکاڑہ سرکل میں معاونت کرے گی، لیسکو کی جانب سے ٹاپ 100 ڈیفالٹرز کے خلاف آپریشن ہو گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اوکاڑہ سرکل کے دور دراز دیہات میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن ہوگا، اوکاڑہ کے بعد قصور، شیخوپورہ اور ننکانہ سرکل تھری نارنگ منڈی میں بھی آپریشن کیا جائے گا۔

آپریشن میں لیسکو اسٹاف کے ساتھ رینجرز اہلکار بھی ہوں گے، لیسکو حکام کے مطابق ان سرکلز میں ڈیفالٹرز اور لاسز زیادہ نکلے ہیں۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد اور لاہور میں مرغی کا گوشت مزید سستا ہو گیا

مزید خبریں