لاہور (روشن پاکستان نیوز)سینیئر قانون دان اور مختلف مقدمات میں سرکاری وکیل امجد پرویز نے لاہورہائیکورٹ کا جج بننے سے معذرت کرلی۔
امجد پرویز کا کہنا تھاکہ میں نے وکالتی مصروفیت کے باعث لاہورہائیکورٹ کا جج بننے سے معذرت کرلی اور لاہور ہائیکورٹ رجسٹرار آفس کو تحریری طور پر آگاہ کردیا۔
انہوں نے کہا کہ وکالت کو زیادہ وقت دینا چاہتا ہوں اس لیے جج بننے سے معذرت کی
مزید پڑھیں؛ صائم ایوب کو علاج کیلئے فوری لندن بھیجنے کا فیصلہ
خیال رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس نے امجد پرویز کا نام بطور جج تجویز کیا تھا