منگل,  07 جنوری 2025ء
ایف بی آر کے گریڈ 21تک سینئر عہدیدار فوری ٹرانسفر، کل چارج لیں گے

اسلام آباد( روشن پاکستان نیوز )ایف بی آر کے بنیادی اسکیل 21 تک سینئر عہدیدار فوری ٹرانسفر کل چارج لیں گے،بی ایس 21 کے تین ، 19 کے دو اٹھارہ کے چار سترہ کے پانچ افسر شامل، چئیرمین وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد ۔

محمود لنگڑیال کی منظوری سے اختتام ہفتہ نوٹیفکیشن جاری کیا، جس کے تحت پاکستان کسٹمز سروس کے گریڈ 17 سے 21 کے افسران کے تبادلے اور تقرریاں کی گئی ہیں۔ یہ تبدیلیاں فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی اور آئندہ احکامات تک جاری رہیں گی۔

محمد صادق (گریڈ 21) کو ایف بی آر ہیڈکوارٹر اسلام آباد سے چیف کلکٹر آف کسٹمز اپریزمینٹ بلوچستان، کوئٹہ تعینات کیا گیا ہے، اور انہیں اضافی طور پر چیف کلکٹر آف کسٹمز ایکسپورٹس اور ان پٹ آؤٹ پٹ کو-ایفیشنٹ آرگنائزیشن (IOCO)، کراچی کا عہدہ تفویض کیا گیا ہے، جب تک مستقل افسر کی تقرری نہ ہو۔

محمد یعقوب ماکو (گریڈ 21) کو چیف کلکٹر آف کسٹمز اپریزمینٹ بلوچستان، کوئٹہ سے چیف کلکٹر آف کسٹمز ایکسپورٹس اور IOCO، کراچی منتقل کیا گیا ہے۔ عرفان الرحمان خان (گریڈ 21) کو ایف بی آر ہیڈکوارٹر اسلام آباد سے ایڈیشنل کلکٹر، کلکٹریٹ آف کسٹمز اپریزمینٹ (ویسٹ)، کراچی تعینات کیا گیا ہے۔

نوشین ریاض خان (گریڈ 19) کو ایف بی آر ہیڈکوارٹر اسلام آباد سے ایڈیشنل ڈائریکٹر، ڈائریکٹوریٹ جنرل کسٹمز ویلیوایشن، کراچی تعینات کیا گیا ہے۔

توصیف امان (گریڈ 19) کو کلکٹریٹ آف کسٹمز اپریزمینٹ (ویسٹ)، کراچی سے ڈپٹی کلکٹر، کلکٹریٹ آف کسٹمز اپریزمینٹ (ویسٹ)، کراچی منتقل کیا گیا ہے۔ جہانزیب عباسی (گریڈ 18) کو ایف بی آر ہیڈکوارٹر اسلام آباد سے ڈپٹی کلکٹر، چیف کلکٹر آف کسٹمز اپریزمینٹ بلوچستان، کوئٹہ تعینات کیا گیا ہے۔ شکیل احمد (گریڈ 18) کو ڈائریکٹوریٹ جنرل ٹرانزٹ ٹریڈ، کراچی سے ڈپٹی ڈائریکٹر، کسٹمز اکیڈمی آف پاکستان، کراچی منتقل کیا گیا ہے۔ طارق حسین (گریڈ 18) کو کلکٹریٹ آف کسٹمز ایئرپورٹس، لاہور سے ڈپٹی ڈائریکٹر، ڈائریکٹوریٹ آف آئی پی آر انفورسمنٹ (سینٹرل)، لاہور تعینات کیا گیا ہے۔ نادیہ اسلم (گریڈ 18) کو کلکٹریٹ آف IOCO، لاہور سے ڈپٹی کلکٹر،

کلکٹریٹ آف کسٹمز ایئرپورٹس، لاہور تعینات کیا گیا ہے۔ مریم جمیلہ (گریڈ 17) کو اسسٹنٹ کلکٹر، کلکٹریٹآفکسٹمز اپریزمینٹ، گوادر تعینات کیا گیا ہے، اور انہیں اضافی طور پر ڈائریکٹوریٹ آف ٹرانزٹ ٹریڈ، گوادر کا عہدہ تفویض کیا گیا ہے، جب تک مستقل افسر کی تقرری نہ ہو۔ عائشہ صدیقہ (گریڈ 17) کو کلکٹریٹ آف کسٹمز ایڈجیوڈیکیشن-II، کراچی سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر، ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل نیوکلیئر ڈیٹیکشن آرکیٹیکچر، کراچی منتقل کیا گیا ہے۔

ارم زہرہ (گریڈ 17) کو کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ، کراچی سے کلکٹریٹ آف کسٹمز اپریزمینٹ، پورٹ محمد بن قاسم، کراچی تعینات کیا گیا ہے۔ توفیق احمد شیخ (گریڈ 17) کو ڈائریکٹوریٹ آف آئی پی آر انفورسمنٹ (سینٹرل)، لاہور سے اسسٹنٹ کلکٹر، کلکٹریٹ آف کسٹمز ایئرپورٹس، لاہور تعینات کیا گیا ہے، جبکہ محمد صداقت علی خان (گریڈ 17) کو بھی اسی نوعیت کے عہدے پر منتقل کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق، ان افسران کو پرفارمنس الاؤنس نئی تقرریوں کے دوران بھی جاری رکھا جائے گا۔

مزید پڑھیں؛ لاہور میں پاکستان کا پہلا انسداد اسموگ ٹاور نصب

تمام افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ چارج سنبھالنے یا چھوڑنے کی اطلاع فوری طور پر ایف بی آر کو ارسال کریں۔ یہ نوٹیفکیشن ایف بی آر کے سیکریٹری سعد عطا ربانی کے دستخط سے جاری کیا گیا۔

مزید خبریں