پیر,  06 جنوری 2025ء
بشریٰ بی بی کی پی ٹی آئی کے قانونی معاملات میں مداخلت، وکلا ٹیمیں تبدیل

لاہور (رسشن پاکستان نیوز) بشریٰ بی بی نے پاکستان تحریک انصاف کے سیاسی امور کے بعد قانونی معاملات میں بھی مداخلت کرتے ہوئے وکلا اور انصاف لائرز فورم کی ٹیموں کو تبدیل کر دیا۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے قاضی انور ایڈووکیٹ کے ذریعے ملک بھر کے وکلا کی فہرست منگوا لی ہے، قاضی انور اور مشعال یوسفزئی بشریٰ بی بی کو وکلا کے معاملات پر رپورٹ کریں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ بشریٰ بی بی نے قاضی انور کو کیسز پر حتمی مشاورت کا پابند کر دیا ہے اور وکلا کو بانی پی ٹی آئی تک پیغام رسانی سے روک دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس ہفتے کے پی کے وکلا عہدیداروں کی تبدیلیوں پر حتمی مشاورت بشریٰ بی بی سے کی گئی، بشریٰ بی بی نے وکلا کے تنازعات حل کیے اور بانی پی ٹی آئی کو آگاہ کیا۔

مزید پڑھیں؛ 40 مزید پی ٹی آئی کارکنوں کو 26 نومبر احتجاج کے کیسز میں ضمانت مل گئی

ذرائع کا کہنا ہے کہ قاضی انور ایڈووکیٹ نے وکلا قیادت کی خرابیوں اور مسائل پر بشریٰ بی بی کو بریف کیا۔

سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ سے اس معاملے پر مؤقف لینے کے لیے رابطہ کیا گیا تاہم انہوں نے اس حوالے سے کسی قسم کا مؤقف دینے سے گریز کیا ہے

مزید خبریں