پیر,  06 جنوری 2025ء
کرم میں امن کی بحالی کے بعد پہلا قافلہ اشیاء خور و نوش لیکر پارا چنار روانہ

کرم(روشن پاکستان نیوز) کرم میں امن کی بحالی کے بعد پہلا قافلہ اشیاء خور و نوش لے کر ٹل پارا چنار روانہ ہو گیا ہے۔

خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف پہلے قافلے کو رخصت کرنے کیلئے کوہاٹ پہنچے اور قافلہ کرم کے بارڈر ایریا چھپری کے لئے روانہ کیا۔

کرم متاثرین کے لیے محکمہ ریلیف نے 17 ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان کرم انتظامیہ کے حوالے کیا۔پی ڈی ایم اے کے مطابق امدادی سامان میں 5 سو طبی حفاظتی کٹس، 5 سو تکیے، 500 خیمے، 500 چٹائیاں اور 200 ترپال بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: کرم کے معاملے پرگرینڈ جرگہ ختم،فریقین نے امن معاہدے پر دستخط کر دیے

کرم امن معاہدے کے تحت قائم امن کمیٹیوں کی ضمانت پر کھانے پینے کی اشیاء اور دیگر سامان پر مشتمل گاڑیوں کا پہلا قافلہ ٹل سے پاراچنار کے لئے روانہ ہوا، گاڑیوں کا قافلہ حفاظتی حصار میں پارا چنار بھیجا گیا  ہے۔

مزید خبریں