پیر,  06 جنوری 2025ء
2ماہ میں 2ہزار950 مقدمات دائر،7ہزار482 نمٹائےگئے،سپریم کورٹ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) سپریم کورٹ میں 2ماہ کے دوران  نمٹائے گئے اور نئے دائر مقدمات کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

جاری اعلامیہ کے مطابق 2ماہ میں 2ہزار950مقدمات دائر ہوئے،28اکتوبر سے 3 جنوری تک 7ہزار482مقدمات نمٹائےگئے۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی قیادت میں مقدمات کےفیصلوں کا عمل تیز کیاگیا ،مقدمات کی منصوبہ بندی اور انتظامی بہتری سےعدالتی کارکردگی میں اضافہ ہوا۔

ای حلف نامہ اور تصدیق شدہ کاپیوں کی فراہمی شروع کی گئی،عوامی شمولیت کے لیے قانونی ماہرین، فریقین اور سول سوسائٹی سے فیڈبیک کا عمل متعارف کرایا گیا۔

چیف جسٹس نے دُور دراز اضلاع کے دورے کئے، عدلیہ کی کارکردگی بہتر بنانے پر توجہ دی گئی،انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے وسائل میں بہتری کے اقدامات کیے گئے۔

مزید پڑھیں: فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل سے متعلق کیس سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر

عدالتی نظام کو جوابدہ اور سہل بنانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں،چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا کہنا ہے کہ انصاف کی فراہمی ، شفافیت اور کارکردگی کو بہتر بنایا جائیگا۔

مزید خبریں