هفته,  04 جنوری 2025ء
سانحہ 9 کے 19 مجرمان کی سزاؤں میں معافی کا اعلان

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز )سانحہ 9 مئی 2023 کے 19 مجرمان کی سزاؤں میں معافی کا اعلان کر دیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سانحہ 9 مئی کی سزاؤں پر عملدرآمد کے دوران مجرمان نے رحم اور معافی کی پٹیشنز دائر کیں، مجموعی طور پر67 مجرمان نے رحم کی پٹیشنز دائر کیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 48 پٹیشنز کو قانونی کارروائی کے لیے”کورٹس آف اپیل“ میں نظرثانی کیلئے ارسال کیا گیا، 19 مجرمان کی پٹیشنز کو خالصتاً انسانی بنیادوں پر قانون کے مطابق منظور کیا گیا۔

مزید پڑھیں؛ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی تنصیبات کی فہرستوں کا سالانہ تبادلہ

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دائر کی گئی دیگر رحم کی پٹیشنوں پر عملدرآمد مقررہ مدت میں قانون کے مطابق کیا جائے گا

مزید خبریں