پشاور(روشن پاکستان نیوز)خیبر پختونخوا حکومت نے 2024 کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔
مشیراطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ اب تک صحت کارڈ کی مد میں 20 ارب روپے خرچ کئے گئے،پشاور ہیلتھ سٹی منصوبہ متعارف کیا گیا۔
مزید پڑھیں؛ بی آر ٹی پشاور: سال 2024 میں چوری کے 27 واقعات، چور کیا کچھ لے اڑے؟
صوبے میں لائف انشورنس پروگرام شروع کیا گیا،60سال سے کم وفات پانے والے افراد کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے دئیے جائیں گے،60سال سے زیادہ عمر میں وفات پانے والے کے لواحقین کو 5 لاکھ روپے دئیے جائیں گے۔
ضم اضلاع میں پولیس کی ٹیکنکل ٹریننگ کے لئے 7 ارب روپے منظور کیے گئے،سی ٹی ڈی کے لئے ایک ارب روپے کی منظوری دی گئی ہے۔