هفته,  04 جنوری 2025ء
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عدالت میں چیلنج

لاہور(روشن پاکستان نیوز)ہائیکورٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کیخلاف متفرق درخواست دائر کر دی گئی ۔

لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست جوڈیشل ایکٹیوازم پینل نے دائر کی،درخواست میں وفاقی حکومت، اوگرا اور وفاقی وزارت پیٹرولیم مصنوعات کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت نے ابھی تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مقرر کرنے کا میکنزم نہیں بنایا۔

عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ترین سطح پر ہیں،حکومت نے عالمی مارکیٹ کے برعکس پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بلا جواز اضافہ کیا حکومت کو عوامی مشکلات میں اضافے کا کوئی استحقاق حاصل نہیں ہے،پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا،عدالت پیٹرولیم مصنوعات کی قمیتوں میں حالیہ اضافہ کالعدم قرار دے

مزید پڑھیں؛ چینی کی فی کلو قیمت میں 6 روپے کا اضافہ

 

 

مزید خبریں