هفته,  04 جنوری 2025ء
یونان کشتی حادثہ: مزید 4 پاکستانیوں کی لاشیں مل گئیں، تعداد 9 ہوگئی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) یونان میں پیش آنے والے کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے مزید 4 پاکستانیوں کی لاشیں مل گئیں۔

ایف آئی اے کے مطابق یونان کشتی حادثے میں ملنے والے پاکستانیوں کی لاشوں کی تعداد 9 ہوگئی ہے۔

تین لاشوں کی شناخت نارووال کے شبیر، زین علی اور ذیشان کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ایک لاش کی شناخت سیالکوٹ کے اویس علی کے نام سے ہوئی ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق یہ لاشیں یونان کے جزیرے گیواڈوس سے ایتھنز کے اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں جس کے بعد پاکستانی سفارتخانہ لاشوں کو پاکستان بھجوانے کے انتظامات کر  رہا ہے۔

ایف آئی اے حکام کا بتانا ہے کہ یہ لاشیں پاکستان لانے میں مزید ایک ہفتہ لگ سکتا ہے، کشتی حادثے میں اب بھی 40 پاکستانی لاپتہ ہیں۔

مزید پڑھیں: روشن پاکستان نیوز کی طرف سے اہل وطن کو نیا سال مبارک

واضح رہے کہ یہ حادثہ 13 اور 14 دسمبر  2024 کی درمیانی شب پیش آیا تھا جس میں 44 پاکستانیوں کو ریسکیو کیا گیا تھا، کشتی لیبیا کے علاقے تبروک سے یونان جا رہی تھی۔

مزید خبریں