جمعه,  03 جنوری 2025ء
این اے 262 کوئٹہ سے عادل بازئی کی رکنیت بحال

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) این اے 262 کوئٹہ سے عادل بازئی کی رکنیت بحال کر دی گئی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عادل بازئی کو مسلم لیگ ن کی بجائے آزاد امیدوار تصور کیا جائے گا۔

عا دل بازئی کیخلاف بجٹ اور 26ویں آئینی ترمیم میں پارٹی پالیسی سے انحراف کا الزام تھا، ان کے خلاف ن لیگ نے ریفرنس دائر کیا تھا۔

عا دل بازئی کو صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی جانب سے دائر ریفرنس پر الیکشن کمیشن نے نااہل قرار دیا تھا۔

جس کے بعد سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کر دیا اور عادل بازئی کی بطور رکن قومی اسمبلی بحالی کا فیصلہ دیا تھا۔

مزید پڑھیں: عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس 17 دسمبر کو سماعت کیلئے مقرر

مزید خبریں