جمعرات,  02 جنوری 2025ء
سونے کی قیمت 2 لاکھ 72 ہزار 600 روپے تولہ ہو گئی

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)سونے کی قیمت میں کمی ہو گئی، گزشتہ کاروبار روز بھی سونے کے نرخ میں 800 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

آج سونے کی قیمت میں 600 روپے فی تولہ کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونا 2 لاکھ 72 ہزار 600 روپے تولہ ہو گیا ہے۔

 مزید پڑھیں؛ پاکستان اسٹاک ایکسچینج ، کاروبار میں تیزی، ڈالر سستا ہو گیا

دس گرام سونے کے نرخ میں بھی 514 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد دس گرام سونا 2 لاکھ 33 ہزار 711 روپے کا ہو گیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ میں 6 ڈالر کی کمی ہوئی ہے جس سے فی اونس سونا 2614 ڈالر کی سطح پر آ گیا ہے۔

مزید خبریں