جمعه,  03 جنوری 2025ء
سال 2024،پنجاب حکومت کے تعلیمی شعبے کی بہتری کیلئے شاندار اقدامات

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)پنجاب حکومت نے سال 2024کے دوران تعلیم کے شعبے کی بہتری کے لیے کئی شاندار اقدامات اٹھائے ہیں۔

صوبائی حکومت کے مطابق رواں سال ہونہار اسکالر شپ،پہلا پبلک اسکول ری آرگنائزیشن،ہائر ایجوکیشن انٹرن شپ منصوبہ ،چیف منسٹراسکول نیوٹریشن،لاہور کنڈرگارٹن اسکول اورہر تحصیل میں گرلز کالجز کیلے بسیں فراہم کی گئی ہیں۔

بیک ٹواسکول کمپین،سرکاری اسکولوں میں نئے کلاس رومز،سائنس اورآئی ٹی لیبارٹریزکا قیام،چین کی طرز پر ابتدائی کلاسز میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس ایجوکیشن کیلئے پلان طلب کیا گیا ہے۔

پنجاب کے پی ایس آر پی اسکولوں میں 5ہزار نئے کلاس رومز بنانے کا فیصلہ کیا گیا، سرکاری کالجوں میں 7354 کالج ٹیچرز انٹرنز کی بھرتی مکمل کی گئی ،ہونہارسکالر شپ کو30ہزار سے بڑھا کر 50 ہزار کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں؛ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی گرانٹ سے اہم ترقیاتی منصوبے کا آغاز

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ صوبے کے ہر بچے کو بہترین اورجدید علوم حاصل کرنے کا پورا حق ہے،بچوں کی تعلیم کیلئے وسائل کی کمی نہیں آنے دی جائے گی،نظام تعلیم میں جدید دور کے تقاضوں کے مطابق تبدیلیاں اوربہتری لائیں گے۔

مزید خبریں