بدھ,  01 جنوری 2025ء
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بائولر عمر گل کے والد انتقال کر گئے

اسلام آباد(روشن پاکستان )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل رائونڈر عمر گل کے والد نادر خان انتقال کر گئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ آج شام ساڑھے چار بجے پشتخرہ قبرستان پشاور میں ادا کی جائے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن رضا نقوی نے سابق کرکٹر عمر گل کے والد کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

مزید پڑھیں؛ زمبابوے نے افغانستان کیخلاف اپنی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور بنا ڈالا

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ چیئرمین پی سی بی نے سوگوار خاندان کے لیے صبر اور استقامت کے ساتھ اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کی ہمت اور ان کے لیے دعا بھی کی۔

خیال رہے کہ عمر گل نے 16 اکتوبر 2020 کو کرکٹ کی تینوں فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

 

مزید خبریں