بدھ,  01 جنوری 2025ء
’’ خوشحالی ہر دھی رانی کا حق ‘‘، دیہی خواتین کیلئے چیف منسٹر لائیو اسٹاک پراجیکٹ جاری

لایور(روشن پاکستان نیوز)پنجاب کے 12 اضلاع میں دیہی خواتین کے لیے چیف منسٹر لائیو اسٹاک پراجیکٹ جاری کردیا گیا۔

چیف منسٹر لائیو اسٹاک پراجیکٹ کے تحت وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب کی خواتین کے لیے باعزت روزگار کے دروازے کھول دیے ہیں اور 11 ہزار خواتین کے لیے 2 ارب روپے کے پیکج سے گائے بھینسیں مفت دی جائیں گی ۔

ملتان ، خانیوال ، لودھراں ، وہاڑی ، بہاولپور ، بہاولنگر، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان ، لیہ ، مظفر گڑھ ، راجن پور اور کوٹ ادو کے دیہات میں خواتین کو پالنے کیلئے مفت گائے اوربھینسیں ملیں گی۔

دیہات کی نادار خواتین گائے بھینسیں پال کر باعزت روزگار کما سکیں گی جبکہ کارڈ سے 80 ہزار مویشی پال فارمر ، ستائیس ہزار روپے فی جانور بلاسود قرض لے سکیں گے۔

مزید پڑھیں؛ حافظ آباد میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کا آغاز، ریڑھی بازار گوجرانوالہ روڈ پر قائم کیا جائے گا: اکرام اللہ سندھو

مویشی پال فارمر رجسٹرڈ ڈیلر سے دو لاکھ ستر ہزار تک ونڈا ، منرل مکسچر اور سائلج خرید سکیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ ترقی کا سفر شروع ہوگیا ہے اور اس میں سب شریک ہوں گے، دیہات میں رہنے والی خواتین کو نظر انداز نہیں کرسکتے ، خوشحالی ہر دھی رانی کا حق ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب کے لائیوسٹاک فارمر کا بھر پور ساتھ دیں گے، دودھ اور گوشت کی پیداوار بڑھانے سے مقامی ضروریات کے ساتھ ساتھ ایکسپورٹ بھی بڑھیں گی۔

 

مزید خبریں