بدھ,  01 جنوری 2025ء
حکومت مذاکرات پر وکٹ کے دونوں طرف نہ کھیلے، شوکت یوسف زئی

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ حکومت مذاکرات کے حوالے سے وکٹ کے دونوں طرف نہ کھیلے، اگر سنجیدہ مذاکرات چاہتی ہے تو اپنے وزراء کو غیر ذمہ دارانہ بیانات دینے سے روکے۔

شوکت یوسف زئی کا کہنا تھا کہ ہم گھاس نہیں کھاتے، مذاکرات کے نام پر دھوکہ نہیں کھائیں گے، حکومت مذاکرات چاہتی ہے تو اپنا ہاؤس ان آرڈر کرے، کھل کر بتائے مذاکرات کرنے ہیں یا نہیں، آدھا تیتر ادھا بٹیر نہیں چلے گا۔

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما نے کہا کہ ہم حکومت سے مذاکرات ملکی مفاد میں کر رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی نے حکمرانوں سے کوئی این آر او نہیں مانگا ہے۔

مزید پڑھیں؛  اسلام آباد میں دربار لگا کر نہیں بیٹھیں گے ، سب کو ٹیکس دینا ہو گا ، وزیر خزانہ

انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف اور فیصل کریم کنڈی کے بیانات سمجھ سے بالاتر ہیں، لگتا ہے دونوں کی عقل چھن گئی ہے، حکومت کو ان کے علاج پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ خواجہ آصف کو ڈر ہے کہ مذاکرات کامیاب ہوئے تو ریحانہ ڈار اسمبلی میں آجائے گی، ریحانہ ڈار کی موجودگی میں وہ اسمبلی کیسے آئیں گے؟

ان کا کہنا تھا کہ گورنر فیصل کریم کنڈی کی مجموعی کارکردگی صوبائی حکومت کے خلاف آئے روز بیانات دینا ہیں، ان کے پاس کوئی ویژن ہے نہ ہی وہ صوبے کے معاملات میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

مزید خبریں