اتوار,  29 دسمبر 2024ء
قرآن پاک کی اشاعت و ترجمہ، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدہ ہو گیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)قرآن پاک کی اشاعت و ترجمہ بارے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔

پاکستانی وزارت مذہبی امور اور سعودی وزارت اسلامی امور کے درمیان قرآن پاک کی اشاعت و ترجمے سے متعلق معاہدہ ہو گیا ہے۔

دونوں ممالک کی وزارتوں کے درمیان قرآن پاک کی ا شاعت ، ترجمے اور دیگر امور پر تعاون کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کردیے گئے ہیں۔

 مزید پڑھیں؛ وزارت مذہبی امور نے کامیاب درخواست گزاروں کیلئے موبائل ایپ ”پاک حج 2025“ بنا دی

سعودی وزارت اسلامی امورنے ایکس (ٹوئٹر) پر بیان جاری کیا کہ اس موقع پر سعودی وزیر اسلامی امور ڈاکٹر عبداللطیف بن عبدالعزیزآل شیخ بھی موجود تھے۔

سعودی عرب اور پاکستان اس معاہدے کے تحت مبلغین، اماموں کی تربیت اور مساجد کی تعمیر میں ایک دوسرے سے تعاون کریں گے۔

مزید خبریں