اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 4 روپے 98 پیسے تک سستی ہونے کا امکان ہے۔
کے الیکٹرک نے قیمت میں کمی کی درخواست نیپرا میں جمع کروا دی ہے، کے الیکٹرک نے درخواست ماہ نومبر کے فیول چارج ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی ہے۔
مزید پڑھیں؛ وزیر داخلہ کا پاسپورٹ آفس میں مافیا کیخلاف کارروائی کرنے کا اعلان
نیپرا کی جانب سے منظوری پر کراچی کے صارفین کو 7 ارب 17 کروڑ روپے سے زائد کا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔ کے الیکٹرک کی درخواست پر 15 جنوری کو سماعت ہوگی۔