هفته,  28 دسمبر 2024ء
چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ 5 (سی-5) کیلئے تعمیراتی لائسنس جاری

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ 5 (سی-5) کیلئے تعمیراتی لائسنس جاری کردیا گیا ہے۔

پی این آر اے کے مطابق پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کو سی -5 کی تعمیر کا لائسنس آج جاری کیا گیا، اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن نے اپریل 2024 میں لائسنس کیلئے درخواست دی تھی۔

درخواست کیساتھ حفاظتی جائزہ رپورٹ اور دیگر متعلقہ ضروری دستاویزات بھی جمع کروائی گئیں،مفصل جائزے اور قومی وبین الاقوامی معیارات اورریگولیٹری تقاضوں کی تکمیل کے بعد لائسنس جاری کیا۔

سی-5 پاکستان میں بجلی پیدا کرنے والا سب سے بڑا نیوکلیئر پاور پلانٹ ہوگا،چشمہ نیوکلئیر پاور پلانٹ یونٹ- 5 کی پیداواری صلاحیت 1200 میگاواٹ ہے۔

بانی پی ٹی آئی بہانہ ہے، پاکستان کا ایٹمی اور میزائل پروگرام نشانہ ہے، بلاول بھٹو

جوہری توانائی کے محفوظ استعمال کیلئے طے شدہ معیارات اور اصولوں پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔

مزید خبریں