هفته,  28 دسمبر 2024ء
بانی پی ٹی آئی بہانہ ہے، پاکستان کا ایٹمی اور میزائل پروگرام نشانہ ہے، بلاول بھٹو

گڑھی خدا بخش(روشن پاکستان نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی صرف بہانہ ہے، حقیقت میں پاکستان کے ایٹمی اور میزائل پروگرام نشانہ ہے۔

گڑھی خدا بخش میں بے نظیر بھٹو کی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان کے خلاف بین الاقوامی سازش ہو رہی ہے، جس کے خلاف ایک ہونا پڑے گا۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سیاست ایک طرف رکھ کر پاکستان اور دفاع کا سوچنا پڑے گا۔ بانی پی ٹی آئی واضح کریں پاکستان کے ایٹمی اور میزائل پروگرام کے خلاف بولنے والے ان کے حق میں کیوں ہیں۔ اسرائیل کیلئے آواز اٹھانے والے ہی بانی پی ٹی آئی کیلئے آواز کیوں اٹھا رہے ہیں؟

مزید بولے کہ  تاثر ہے کہ مخصوص لابی ایسی حکومت چاہتی ہے جو ہر چیز پر سودا کرنے کیلئے تیار ہو۔ جب تک پیپلزپارٹی ہے ایٹمی اور میزائل پروگرام پر سمجھوتہ نہیں کرنے دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ 2008 میں پنجاب میں حکومت سازی کی طاقت ہونے کے باوجود سیاسی مصالحت کی، بین الاقوامی سازشوں کا مقابلہ کرنے کیلئے اتفاق رائے سے فیصلے کرنے ہوں گے، ہمیں حکومت کی نہروں کی پالیسی پر سخت اعتراض ہے، یہ معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

مزید پڑھیں: حکومت سے کشیدگی برقرار، بلاول کی سست انٹرنیٹ اور وی پی این بندش پر کڑی تنقید

انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی سازش کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں ایک ہونا پڑے گا، سیاست کوایک طرف رکھ کر پاکستان کیلئے سوچنا ہوگا، ذوالفقاربھٹونے اسلامی بم بنایا یہ ان کا بڑا جرم تھا، شہید بےنظیربھٹو نے پاکستان کومیزائل ٹیکنالوجی کا تحفہ دیا۔

مزید خبریں