هفته,  28 دسمبر 2024ء
یکم جنوری کو بینکوں میں چھٹی کا اعلان

کراچی (روشن پاکستان نیوز)سٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئے سال کے موقع پر یکم جنوری کو بینکس میں عام تعطیل کا اعلان کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ بدھ یکم جنوری 2025ء کو ’ بینک تعطیل‘ کے موقع پر عوام سے لین دین کے لیے بند رہیں گے۔  لہٰذا،  تمام بینک/ ترقیاتی مالی ادارے/ مائکروفنانس بینک مذکورہ  تاریخ  پر عوام سے لین دین  کے لیے بند رہیں گے۔  تاہم، بینکوں/ ترقیاتی مالی اداروں/ مائکروفنانس بینکوں کے تمام ملازمین معمول کے مطابق دفتر میں حاضر ہوں گے۔

مزید پڑھیں؛ مذہبی جماعت کا احتجاج، تمام ٹرینوں کو کراچی میں دو اضافی اسٹاپ دینے کا فیصلہ

مزید خبریں