کراچی (روشن پاکستان نیوز)کراچی کے مختلف مقامات پر مذہبی جماعت کے احتجاج کے باعث کینٹ اسٹیشن سے روانہ ہونیوالی تمام ٹرینوں کو ڈرگ روڈ اور لانڈھی اسٹیشنز پر اضافی اسٹاپ دے دیا گیا۔
ریلوے ترجمان کے مطابق مسافروں کی سہولت کیلئے ڈرگ روڈ اور لانڈھی اسٹیشنز پر اضافی اسٹاپ دیا گیا ہے تاکہ سڑکوں کی بندش کی وجہ سے جو مسافر کینٹ اسٹیشن نہ پہنچ سکیں وہ ڈرگ روڈ اور لانڈھی اسٹیشن سے ٹرین میں سوار ہوسکے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ کراچی کینٹ اسٹیشن سے روانہ ہونے والی تمام ٹرینیں ڈرگ روڈ اور لانڈھی اسٹیشن پر اسٹاپ کریں گی، فیصلہ احتجاج کے باعث مسافروں کی سہولت کیلئے کیا گیا۔
مزید پڑھیں؛ کراچی میں درجۂ حرارت سنگل ڈیجٹ میں آ گیا