هفته,  28 دسمبر 2024ء
وزارت مذہبی امور نے کامیاب درخواست گزاروں کیلئے موبائل ایپ ”پاک حج 2025“ بنا دی

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز )وزارت مذہبی امور نے حج 2025ء کے کامیاب درخواست گزاروں کیلئے موبائل ایپ ”پاک حج 2025“ بنا دی۔

وزارت مذہبی امور نے سرکاری اسکیم کے تمام کامیاب درخواست گزاروں سے کہا ہے کہ وہ ہر قسم کی معلومات اوررہنمائی کیلئے ”پاک حج 2025“ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

مزید پڑھیں؛ پاکستانی فوج کا دہشتگردی کے خلاف کامیاب آپریشنز کا اعلان، 9 مئی کے اصل کرداروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا عزم

حج 2025کے تمام عازمین اب گھر بیٹھے حج درخواست نمبر اور شناختی کارڈ نمبرکے ذریعے ”پاک حج 2025“ موبائل ایپ سے معلومات و رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں۔

اس کے ذریعے انہیں ان کی حج پروازسمیت ہر قسم کی معلومات حاصل کرنے میں آسانی رہے گی اوراب انہیں وزارت مذہبی امور کے کسی دفتر یا پھرٹیلی فون پر رابطہ کرنے کی ضرورت بھی نہیں پڑے گی۔

اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی درپیش مشکلا ت کے حل کے لئے عازمین وزارت مذہبی امور سے رجوع کر سکتے ہیں، جہاں پرحج انتظامات سے متعلق عملہ ان کی رہنمائی کیلئے موجود ہو گا۔

مزید خبریں