جمعه,  27 دسمبر 2024ء
عمران خان مقدمات کا سامنا کرکے خودکو بےگناہ ثابت کرینگے پھر باہر نکلیں گے: علیمہ خان

راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز) عمران خان کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اپنے مقدمات کا سامنا کرکے خود کو بے گناہ ثابت کریں گے اور پھر باہر نکلیں گے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ میں ہاؤس اریسٹ میں نہیں جاؤں گا، سب قیدیوں کو رہا کریں، اگر مجھے جیل میں رکھنا ہے تو رکھ لیں۔

مزید پڑھیں؛ پی ٹی آئی نے مذاکرات میں عمران خان سمیت تمام قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کر دیا

علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان اپنے مقدمات کا سامنا کرکے خود کو بے گناہ ثابت کریں گے اور پھر باہر نکلیں گے۔

عمران خان کی بہن نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہےکہ ملکی معیشت کے لیے تین چیزیں درکار ہیں، قانون کی حکمرانی، سیاسی استحکام اور امن ملکی معیشت کے استحکام کے لیے ضروری ہیں

مزید خبریں