اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی رجحان، 100 انڈیکس 1991 پوائنٹس کی کمی سے ایک لاکھ 10 ہزار 423 پوائنٹس پر بند ہوا۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کاروبار کے دوران اتار چڑھاؤ رہا، اختتام منفی رجحان پر ہوا اور انڈیکس 2 نفسیاتی حدیں نیچے آگیا، ایک موقع پر شیئرز کی فروخت کے دباؤ کے باعث ہنڈریڈ انڈیکس دوہزار سے زائد پوائنٹس کمی کے بعد بیک وقت ایک لاکھ 12 اور ایک لاکھ 11 ہزار کی نفسیاتی حدیں برقرار نہ رکھا سکا۔
کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 1991 پوائنٹس کمی سے ایک لاکھ 10 ہزار 423 پوائنٹس پر بند ہوا۔
مزید پڑھیں؛ سونا 2 لاکھ 72 ہزار 600 روپے تولہ ہو گیا
پی ایس ایکس انڈیکس ایک موقع پر تقریباً 66 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 12 ہزار 480 پوائنٹس پر بھی دیکھا گیا۔
جمعرات کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مجموعی طور پر 27 کروڑ 48 لاکھ 20 ہزار 575 شیئرز کا کاروبار ہوا جس کی مالیت 25 ارب 19 کروڑ 75 لاکھ 66 ہزار 22 روپے ہے۔