اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)ایف آئی اے نے کامیاب کارروائی کرکے یونان کشتی حادثے میں ملوث ملزم گرفتارکرلیا۔
ڈائریکٹرعبدالقادر قمر کے مطابق ملزم انسانی اسمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی گینگ کا رکن ہے،ملزم نے شہری کو یورپ بھجوانے کیلئے 28 لاکھ روپے لیے۔
مزید پڑھیں؛ بیرون ملک سے آنیوالوں کے ایک موبائل فون کے سوا تمام موبائل فون ضبط ہوں گے: ایف بی آر
گرفتار ملزم نے شہری کو لیبیا سے یونان بھجوانے کی کوشش کی،غیر قانونی بھجوایا گیا شہری کشتی حادثے میں جاں بحق ہوا۔
ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ،دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔