بدھ,  25 دسمبر 2024ء
جماعت اسلامی کا 25 دسمبر سے کسان مارچ کے آغاز کا اعلان

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ 25دسمبر سے کسان مارچ کا آغاز کررہے ہیں ،منڈی بہاؤالدین سے کسان مارچ شروع ہوگا،اس کے بعد لاہور اور پھر جنوبی پنجاب میں جائیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ اس وقت چھوٹا کاشتکار بہت پریشان ہے،گنے کی فصل تیار ہے مگر حکومت نے کوئی ریٹ مقرر نہیں کیا،شوگر مافیا اس وقت پھر طاقتور ہے اور وہی فیض یاب ہورہے ہیں۔

مزید پڑھین؛ لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو تمام دارالامان سے مرد ملازمین ہٹانے کا حکم دیدیا

پنجاب حکومت نے گندم کی فصل پر بھی کسانوں کیساتھ دھوکا کیا،کسانوں کو آج تک کوئی ریلیف نہیں ملا۔

انہوں نے مزید کہا پاکستان کو مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر کردار ادا کرنا ہوگا ،حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات مثبت پیشرفت ہے۔

مزید خبریں