اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز )لیفٹیننٹ جنرل( ر) فیض علی چشتی 97 سال کی عمر میں انتقال کر گئے، ان کے بیٹے کا کہنا ہے کہ والد کافی عرصے سے علیل اور اسپتال میں زیر علاج تھے۔
سابق وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض علی چشتی دل اور پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔ گزشتہ دنوں پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے صدر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم نے اسپتال میں جنرل فیض علی چشتی کی عیادت بھی کی تھی۔
لیفٹیننٹ جنرل( ر) فیض علی چشتی وفاقی وزیر، کور کمانڈر اور پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔ وہ پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے موجودہ پیٹرن انچیف تھے۔
لیفٹیننٹ جنرل( ر) فیض علی چشتی سابق صدرجنرل ضیاء الحق کے قریبی ساتھیوں میں شمارہوتے تھے جب پانچ جولائی 1977کو ذوالفقارعلی بھٹو کی حکومت کاتختہ الٹ کر مارشل لاء لگایاتو اس وقت لیفٹیننٹ جنرل( ر) فیض علی چشتی راولپنڈی کے کورکمانڈرتھے اور ان کی نگرانی میں مارشل لاء لگانے کاعمل مکمل ہوا، لیفٹیننٹ جنرل( ر) فیض علی چشتی نے ہی ذوالفقارعلی بھٹو اور دیگر سیاسی رہنماوں کو گرفتار اور نظربند کرایاتھا۔
مزید پڑھیں ؛ نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے مین کانفرنس ہال کی شاندار افتتاحی تقریب کا انعقاد