اتوار,  22 دسمبر 2024ء
دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھیں گے ، صدر زرداری

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ دہشتگردی کی لعنت کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

صدر آصف زرداری نے جنوبی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنی فورسز کے ساتھ ہے، دہشتگرد ملک و قوم اور انسانیت کے دشمن ہیں۔

صدر مملکت نے حملے میں 16 بہادر جوانوں کی شہادت پر خراج عقیدت پیش کیا اور شہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت اور صبر جمیل کی دعا کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جنوبی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر خوارج کے حملے میں 16 جوان شہید ہو گئے تھے۔

مزید پڑھیں: عمران خان کا کل سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ترسیلات زر روکنے کا پیغام

مزید خبریں