اتوار,  22 دسمبر 2024ء
یونان کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلر وزیر آباد سے گرفتار

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) ایف آئی اے نے یونان کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلر سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے  ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد اسلم اور سعید احمد شامل ہیں، وزیر آباد سے گرفتار ملزم محمد اسلم یونان کشتی حادثے میں ملوث اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی گینگ کا کارندہ ہے۔

گرفتار ملزم نے متاثرین کو یورپ بھجوانے کے نام پر لاکھوں روپے ہتھیائے، ملزم نے متاثرین سے مجموعی طور پر 85 لاکھ روپے ہتھیائے۔

ترجمان کے مطابق ملزم نے گینگ کے دیگر ملزمان کی مدد سے متاثرین کو پہلے لیبیا بھجوایا ، بعد ازاں ملزم نے متاثرین کو کشتی کے ذریعے لیبیا سے یونان بھجوانے کی کوشش کی، کشتی حادثے میں متاثرہ شہری لاپتہ ہو گئے۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف موثر کارروائیاں، مختلف ملزمان کو سزا اور گرفتاریاں

ڈائریکٹر ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کے مطابق ملزمان سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا، دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مزید خبریں