کراچی(روشن پاکستان نیوز)کے میٹرک اور انٹر کے امتحانات برائے 2025 میں ای مارکنگ کا تجربہ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
کراچی کے دونوں تعلیمی بورڈز، ثانوی تعلیمی بورڈ اور اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے رواں سیشن کے سالانہ امتحانات 2025 کے امتحانی پرچے اور ان کی اسسمنٹ(جانچ)ای مارکنگ کے تحت کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا۔
مزید پڑھیں؛ جماعت اسلامی کراچی کا کل پانی کے بحران پر احتجاج کااعلان
شہید ذوالفقارعلی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی نے ایم ڈی کیٹ ٹو ری شیڈول کردیا
میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کی سطح پر ای مارکنگ کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں،یہ فیصلہ فیڈرل بورڈ اسلام آباد میں گزشتہ ہفتے ای مارکنگ کی منعقدہ ایک ٹریننگ ورکشاپ کے بعد سامنے آیا ہے جس میں میٹرک بورڈ کراچی اور انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی کے ناظمین امتحانات ظہیر الدین بھٹو اور زرینہ چوہدری شریک ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ فیصلے کے تحت میٹرک اور انٹر بورڈ آزمائشی طور پر سالانہ امتحانات 2025 میں نویں اور گیارہویں جماعتوں میں ای مارکنگ کا تجربہ کریں گے،
میٹرک بورڈ نویں جماعت سائنس فیکلٹی کے حیاتیات (biology) اور کمپیوٹر سائنس کے پرچوں جبکہ انٹر بورڈ سائنس جنرل فیکلٹی کے ریاضی کے پرچے میں ای مارکنگ کرے گا۔