کراچی (روشن پاکستان نیوز)جماعت اسلامی کراچی نے کل پانی کے بحران پر احتجاج کااعلان کیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی منعم ظفر کا کہنا تھا کل کراچی میں 15 مقامات پر احتجاج ریکارڈ کروائیں گے،کراچی میں لوٹ سیل کابازار گرم ہے ،وزیر اعلیٰ سندھ کوآپریٹو سوسائٹی کے معاملات کا نوٹس لیں۔
مزید پڑھیں؛ حکومت اور پی ٹی آئی کے مذاکرات کے لیے بریک تھرو کا امکان
کراچی میں زمینوں پر قبضہ ختم ،اسکیم 33اور45 سسٹم کاخاتمہ کیاجائے ،کراچی لاوارث نہیں یہ پاکستان کا معاشی حب ہے۔
کراچی کے لوگ ٹینکرز کے ذریعے پانی لینے پر مجبور ہیں۔