جمعه,  20 دسمبر 2024ء
وزیراعظم سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات، مدارس رجسٹریشن کی تجاویز پر مثبت پیشرفت

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی ، ملاقات میں مولانا فضل الرحمان کی مدارس رجسٹریشن کی تجاویز پر مثبت پیشرفت ہوئی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے معاملات کو جلد حل کرنے کی ہدایت کر دی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وزارت قانون اس معاملے کو حل کرنے کے لیے آئین اور قانون کے مطابق اقدامات کرے۔
ملاقات میں رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفور حیدری، سینیٹر کامران مرتضیٰ ، رکن قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف , پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں؛اسلامی اقتصادیات کی اہمیت میں اضافہ، قائداعظم یونیورسٹی میں بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد

ملاقات میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ ، وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ اور اٹارنی جنرل منصور عثمان موجود تھے۔

مزید خبریں