پشاور(روشن پاکستان نیوز)صوبائی دارالحکومت پشاور میں ٹماٹر کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا ہے۔
سرکاری نرخنامے میں ایک دن میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 30 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔
اس اضافے کے بعد ٹما ٹر کی فی کلو قیمت 130 سے بڑھ کر 160 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
سرکاری نرخنامے میں آلو کی فی کلو قیمت 120 روپے مقرر کی گئی ہے، پیاز کی قیمت 140 روپے مقرررکھی گئی ہے۔
مزید پڑھیں؛یونان کشتی حادثے میں لاپتہ درجنوں پاکستانیوں کے بچنے کی امیدیں ختم ہو گئیں ، پاکستانی سفیر
لہسن کی فی کلو قیمت 620 روپے، ادرک کی فی کلو قیمت 400 روپے جبکہ شملہ مرچ کی فی کلو قیمت 130 روپے مقرر کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ ملک کے دیگر شہروں میں فروٹ اور سبزیوں کے ریٹ مختلف ہیں، کہیں سرکاری نرخوں پر فروخت جاری ہے تو کہیں من مانی قیمتیں وصول کی جا رہی ہیں۔