هفته,  22 نومبر 2025ء
گھریلو صارفین کو صبح 3 ، دوپہر 2 اور رات کے وقت 3 گھنٹے گیس فراہم کی جائے گی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) سوئی ناردرن گیس لمیٹڈ نے موسم سرما کیلئے گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی کا شیڈول جاری کر دیا۔

ایس این جی پی ایل کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق گھریلو صارفین کو 24 گھنٹوں کے دوران 3 مختلف اوقات میں گیس فراہم کی جائے گی۔

گھریلو صارفین کو صبح 6 بجے سے 9 بجے تک، دوپہر 12 بجے سے 2 بجے اور شام 6 بجے سے رات 9 بجے تک گیس فراہم کی جائیگی۔

ایس این جی پی ایل کے مطابق اس اقدام کا مقصد گھریلو صارفین کو اپنے روزمرہ کے کام ، خاص طور پر کھانا پکانے کے حوالے سے سہولت فراہم کرنا ہے۔

مزید پڑھیں: لکی مروت میں گیس کے نئے ذخائر دریافت

مزید خبریں