هفته,  14 دسمبر 2024ء
لکی مروت میں گیس کے نئے ذخائر دریافت
اسلام آباد (روشن پاکستان ںیوز ) ملکی معیشت کیلئے اچھی خبر ، او جی ڈی سی ایل نے خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت کے بیٹنی-2 کنویں میں قدرتی گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لیے ہیں۔

تر جمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق ولی بلاک ساماناسک فارمیشن میں یہ پہلی ہائیڈرو کاربن دریافت ہے، ساما ناسک فارمیشن سے یومیہ 2.14 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس حاصل کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں؛گھر سے50 تولے سونے کے زیورات چرانے والا کارپینٹر گرفتار
ترجمان نے کہا کہ ساماناسک فارمیشن میں بیٹانی کنواں-2  او جی ڈی سی ایل کی اہم دریافت ہے، مذکورہ دریافت سے علاقے میں مزید کنویں کھودنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

مزید خبریں