جمعرات,  12 دسمبر 2024ء
فیڈرل بورڈ کے ٹاپ 120 طلبہ کو مفت الیکٹرک بائیکس دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)حکومت نے فیڈرل بورڈ کے ٹاپ 120 طلبہ کو مفت الیکٹرک بائیکس دینے کا فیصلہ کر لیا۔

وفاقی​ وزیر رانا تنویر کی زیر صدارت الیکٹرک وہیکلز پالیسی سے متعلق اجلاس ہوا۔ اجلاس میں موٹرویز اور قومی شاہراہوں پر 40 چارجنگ اسٹیشنز کی تعمیر کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

وفاقی ​وزیر رانا تنویر نے سی ڈی اے کے کام کی تعریف کرتے ہوئے تمام پیٹرول پمپس پر چارجنگ اسٹیشنز نصب کرنے کی ہدایت کی۔

مزید پڑھیں ؛چین کے تعاون سے پنجاب میں ایڈوانس ایئر کوالٹی مینجمنٹ سسٹم بنانے کا فیصلہ

اجلاس میں فیڈرل بورڈ کے ٹاپ 120 طلبہ کو مفت الیکٹرک بائیکس دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ جبکہ 39 ہزار الیکٹرک بائیکس اور ایک ہزار 900 رکشے رعایتی قرض پر دینے کا بھی فیصلہ ہوا۔

وفاقی وزیر رانا تنویر نے کہا کہ وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق اسلام آباد کو ماڈل شہر بنایا جائے گا۔ جبکہ الیکٹرک وہیکلز پالیسی کا اعلان بہت جلد کیا جائے گا۔

دوسری جانب خیبر پختونخوا حکومت نے نوجوانوں کی فنی تربیت کے لیے 4 پروگرامز کا اجرا کر دیا۔

خیبر پختونخوا میں احساس ہنر پروگرام پر اخوت مائیکرو فنانس کے ذریعے عملدرآمد کیا جائے گا۔ پروگرام کے لیے رواں مالی سال کے بجٹ میں 2 ارب روپے مختص کیے گئے ہییبر پختونخوا کے 35 ہزار سے زائد نوجوانوں کو لاکھ روپے تک بلاسود قرضے دیئے جائیں گے۔ جبکہ پراجیکٹ آئی ایف اے ڈی اور یورپین یونین کے تعاون سے شروع کیا گیا۔ دیہی علاقوں کے 60 ہزار نوجوان مرد و خواتین کو مفت ٹیکنیکل ٹریننگ دی جائے گی۔

25 ہزار پاس آؤٹ نوجوانوں کو انٹر شپ اور ملازمت کے لیے سپورٹ کی فراہمی پروگرام کا حصہ ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ فنی تربیت انتہائی اہم ہے۔ اور حکومت سب کو سرکاری ملازمتیں نہیں دے سکتی۔ تاہم حکومت نجی شعبوں میں نوجوانوں کومواقع فراہم کر سکتی ہے۔

مزید خبریں