چیئرمین ایف بی آر نے ایک سے زائد موبائل فون لانے پر پابندی کی تجویز پر عمل درآمد روک دیا ہے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین نے کسٹم کے بیگیج رولز 2006 میں مجوزہ ترامیم واپس لینے کی ہدایت کردی ہے اور فوری طور پر ایک سے زائد موبائل فون لانے پر پابندی کی تجویز پر عمل درآمد روک دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ موجودہ رولز 2006 کے تحت بیرون ملک سے آنے والوں کو 2 موبائل فون لانے کی اجازت برقرار ہے۔
واضح رہے کہ پیر کو ایف بی آر نے بیگیج اسکیم میں ترمیم سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس کے تحت بیرون ملک سے کمرشل مقدار میں اشیاء ساتھ لانے پر مکمل پابندی کا فیصلہ کیا گیا۔
1200 ڈالر سے زائد کی اشیاء کو کمرشل ڈکلیئر کیا گیا تھا، بیرون ملک سے ذاتی استعمال کے لیے ایک موبائل فون لانےکی اجازت دی گئی تھی۔